ایران کے وزیر خارجہ اور لبنان کے وزیر اعظم کے درمیان ملاقات
Aug ۱۲, ۲۰۱۵ ۰۷:۵۸ Asia/Tehran
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے دورہ بیروت میں لبنان کے وزیر اعظم سے ملاقات میں باہمی اور علاقائی مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا-
ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور لبنان کے وزیر اعظم تمّام سلام نے بیروت میں ہونے والی اس ملاقات میں کہا ہے کہ استقامت کا کلیدی کردار، مذاکرات اور تمام لبنانی گروہوں کے درمیان تعاون، لبنانی عوام اور علاقے کی مزید پیشرفت کا باعث ہے- ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ لبنان کے سیاسی مسائل کے حل میں مدد کے لئے ہم لبنانیوں کے درمیان مذاکرات کی حمایت کرتے ہیں- محمد جواد ظریف نے ویانا مذاکرات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایٹمی معاہدے سے علاقے کی پیشرفت و استحکام میں فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے- محمد جواد ظریف نے مزید کہا کہ کئ عشروں کے اختلافات کے باوجود ہم نے گفتگو کے ذریعے ایک پیچیدہ عالمی بحران کو حل کر لیا اور ویانا معاہدے کو دوسروں کے لئے مسئلہ پیدا کرنے کا بہانہ نہیں بنایا اور پورا علاقہ، دوست و پڑوسی ممالک اور تمام اسلامی و عرب ممالک کو اس کے نتائج سے فائدہ پہنچا ہے- اس ملاقات میں لبنان کے وزیر اعظم تمّام سلام نے بھی کہا کہ ہم ایٹمی معاملے میں اسلامی جمہوریہ ایران کی کامیابی سے خوش ہیں- انھوں نے کہا کہ اس معاہدے سے علاقے میں قیام امن و استحکام کے لئے بہت سے مواقع ہاتھ آئے ہیں اور اس عمل کے سلسلے میں ہمارے خیالات اچھے ہیں- لبنان کے وزیر اعظم نے کہا کہ علاقے کے حالات میں اسلامی جمہوریہ ایران کی پوزیشن بہت اہم اور نہایت مضبوط ہے اور ہم نے لبنان میں قبائل کے درمیان بعض مسائل کے بارے میں مختلف خیالات کے باوجود اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کے لئے قدم اٹھائے ہیں- لبنانی وزیر اعظم نے اپنے ملک میں استقامت کے اہم کردار پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ہم لبنان کے پورے سیاسی اور سماجی ڈھانچے اور معنوی پہلؤوں کے حوالے سے استقامت کے کردار کو مضبوط بنانے پر تاکید کرتے ہیں اور لبنانی گروہوں کے درمیان مذاکرات جاری رکھنے کے خواہاں ہیں-