Aug ۱۵, ۲۰۱۵ ۲۱:۰۶ Asia/Tehran
  • اسلامی جمہوریہ ایران کے نشریاتی ادارے کے کانفرنس سینٹر میں اسلامی ریڈیو ٹیلی ویژن یونین کا اجلاس

اسلامی ریڈیو اور ٹیلی ویژن یونین کا آٹھواں اجلاس آئی آر آئی بی کے انٹرنیشنل کانفرنس سینٹر میں ہو گا۔

اسلامی ریڈیو اور ٹیلی ویژن چینلوں کی یونین کے اجلاس میں پینتیس ملکوں کے دو سو بیس ریڈیو اور ٹی وی چینل شرکت کریں گے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے نشریاتی ادارے آئی آر آئی بی کے سربراہ محمد سرفراز نے کہا ہے کہ اس بین الاقوامی اجلاس کی افتتاحی تقریب میں بعض اسلامی ملکوں کے ریڈیو اور ٹی وی چینلوں کے سربراہوں کے علاوہ، وزرائے اطلاعات و نشریات اور وزرائے ثقافت، شرکت کریں گے۔ اس کانفرنس کے موقع پر اسلامی ملکوں کی فلموں کی نمائش بھی لگائی جائے گی۔ اس موقع پر میڈیا ٹیکنالوجی نمائش کا افتتاح کیا جائے گا، ہلال میڈیا برینڈ کی رونمائی کی جائے گی اور اس کا نعرہ ہو گا پاکیزہ میڈیا، پاکیزہ پروگرام۔ اس موقع پر یونیوز نامی نیوز ایجنسی، کام کرنا شروع کرے گی۔ یہ کانفرنس منگل تک جاری رہے گی۔ واضح رہے کہ اسلامی ریڈیو اور ٹی وی چینلوں کی یونین، اسلامی جمہوریہ ایران کی تجویز سے معرض وجود میں آئی ہے۔ اس کا ہدف عالمی سطح پر سامراجی ذرائع ابلاغ کا مقابلہ کرنا ہے۔ اس میں دو سو بیس سے زا‏ئد ریڈیو اور ٹی وی چینل شامل ہیں۔