Aug ۳۱, ۲۰۱۵ ۲۲:۱۷ Asia/Tehran
  • ایران علاقے کے تمام ممالک کے ساتھ تعلقات میں فروغ کا خواہاں: عبداللہیان

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران دنیا کے تمام ممالک کے ساتھ تعلقات میں فروغ کا خواہاں ہے۔

ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے پیر کے روز لبنان کے مختلف سیاسی دھڑوں اور گروہوں کے نمائندوں سے ملاقات کے دوران کہا کہ صیہونی حکومت علاقے میں ہونے والی جھڑپوں میں شدت لانے کے درپے ہے۔ حسین امیر عبداللہیان نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے علاقے میں سرگرم استقامتی محاذ اور دہشت گردی کے مقابلے کو اپنے بنیادی اصولوں میں قرار دیا ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ایران نے علاقے میں امن و امان کے قیام کے لیے ہر ممکن کوشش کی ہے اور وہ تشدد اور بدامنی کے ہر اقدام کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔ ایران کے نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ بعض ممالک نے مداخلت اور اس مسئلے کو فوجی رنگ دے کر علاقے میں تشدد کو ہوا دی ہے۔ انہوں نے یمن پر حملے کو مکمل طور پر غلط قرار دیا اور کہا کہ یہ اقدام ایک عرب ملک کے شایان شان نہیں ہے۔