ہندوستان میں اقلیتوں کے اسکولی بچوں کی صورتحال تشویشناک ہے : آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ
ہندوستان کی سیاسی جماعت آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی نے اقلیتوں کے اسکولی بچوں کی صورتحال پراظہار تشویش کیاہے۔
سحرنیوز/ہندوستان: ہندوستانی رکن پارلیمنٹ اور اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی نے کہا کہ اقلیتوں کے بچوں میں اسکول چھوڑنے کی شرح تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آسام میں تعلیم چھوڑنے والے اقلیتی بچوں کی شرح تیس فیصد اور مغربی بنگال میں چالیس فیصد ہو گئی ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
اسد الدین اویسی نے اقلیتی امور کے لیے بجٹ میں اضافے کا مطالبہ کرتے ہوئے اس شعبے کے لئے کم از کم دس ہزار کروڑ روپے مختص کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے مرکزی بی جے پی حکومت کو سخت ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ اس حکومت کے آنے کے بعد سے ملک بہت کمزور ہو گیا ہے، پہلے نوجوان فوج میں جاتے تھے لیکن اب حالت یہ ہے کہ فوج میں بھرتیاں نہیں ہو رہی ہیں۔ سربراہ اے آئی ایم آئی ایم نے فوج میں بھرتی کے لیے اگنی ویر اسکیم پر نظرِ ثانی کا مطالبہ کیا۔