Feb ۱۱, ۲۰۲۶ ۲۰:۰۱ Asia/Tehran
  • کینیڈا میں  فائرنگ ، کم سے کم پینتیس افراد ہلاک و زخمی

کینیڈا میں ایک اسکول پر فائرنگ میں کم از کم پینتیس افراد ہلاک و زخمی ہو گئے۔

سحرنیوز/دنیا:   کینیڈا میں برٹش کولمبیا کے شمالی علاقے "ٹَمبلَر رِج" کے ایک ہائی اسکول میں فائرنگ کے نتیجے میں دس افراد ہلاک اور ستائیس زخمی ہوگئے مرنے والوں میں مشتبہ آور بھی شامل بتایا جا رہا ہے۔

سی بی سی نیوز نے کینیڈا کے حکام کے حوالے سے بتایا کہ یہ فائرنگ برٹش کولمبیا صوبے کے "ٹَمبلَر رِج" کے ایک ہائی اسکول میں ہوئی جہاں چھے افراد کی لاشیں اور ایک مکان میں دو دیگر افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ پولیس کے مطابق، ہائی اسکول کے تقریباً سو طلباء اور عملے کو بحفاظت نکال لیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ایک شخص ہسپتال منتقلی کے دوران زندگی کی جنگ ہار گیا۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کا ذمہ دار مشتبہ شخص بھی "خود اپنے ہاتھوں پہنچنے والے زخموں کے سبب ہلاک ہو گیا جبکہ بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آور ایک خاتون تھی۔ اس کے علاوہ، پچیس افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں سے دو کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ بعض ذرائع اس واقعے کو مغربی ممالک میں بڑھتے نسل پرستی کے رجحانات کا شاخصانہ قرار دے رہے ہیں۔ کینیڈا کے حکام نے واقعے کو ملکی تاریخ کا بدترین واقعہ قرار دیا ہے۔

 

ٹیگس