بنگلہ دیش میں تیرویں قومی پارلیمانی انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں چار روزہ تعطیلات شروع
بنگلہ دیش میں تیرویں قومی پارلیمانی انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں آج سے چار روزہ تعطیلات شروع ہو گئی ہیں
سحرنیوز/عالم اسلام: حکومت بنگلہ دیش سرکاری اعلامیے کے مطابق ان دنوں تمام سرکاری، نیم سرکاری، خودمختار اور نجی دفاتر سمیت تعلیمی ادارے بند رہیں گے تاکہ پولنگ کا عمل خوش اسلوبی سے مکمل کیا جا سکے۔
بنگلہ دیش بینک نے بھی اعلان کیا ہے کہ گیارہ اور بارہ فروری کو تمام بینک اور مالیاتی ادارے بند رہیں گے۔ شاپ اونرز ایسوسی ایشن نے بھی بدھ اور جمعرات کو ملک بھر میں دکانیں، تجارتی مراکز اور شاپنگ مالز بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
حکومت نے واضح کیا ہے کہ عوامی مفاد میں ضروری خدمات معمول کے مطابق جاری رہیں گی تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کی حکومت کے خاتمے کے بعد یہ بنگلہ دیش کے تاریخی عام انتخابات ہوں گے جس میں جماعت اسلامی اور بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔