Sep ۰۵, ۲۰۱۵ ۱۲:۵۸ Asia/Tehran
  • صوبہ اصفہان میں \
    صوبہ اصفہان میں \"فدائیان حریم ولایت\" فضائی مشقیں شروع

اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کی "فدائیان حریم ولایت" نامی فضائی مشقیں ایران کے وسطی صوبے اصفہان میں شروع ہوگئی ہیں

اطلاعات کے مطابق یہ دو روزہ فوجی مشقیں چارلاکھ مربع کلومیٹرمیں پھیلےعلاقے میں انجام دی جارہی ہیں اورتین حصوں پرمشتمل ہیں- ان فوجی مشقوں میں زمینی اورہوائی سامان حرب استعمال کیا جارہا ہے جن میں مختلف قسم کے ریڈاراورالیکٹرانک جنگ کے آلات استعمال کئے جائیں گے-

فضائی شعبے میں ایف چودہ، ایف سات، ایف پانچ، ایف چارجنگی طیارے، جاسوس طیارے، ٹرانسپورٹ طیارے، ایندھن فراہم کرنے والے بوئنگ سات سوسینتالیس طیارے، سی ایک سو تیس طیارے، ہیلی کاپٹر، جیٹ فالکن اورجیٹ اسٹارطیارے فوجی مشقوں کے دوران استعمال کئے جارہے-

 فوجی مشقوں کے ترجمان کا کہنا کہ یہ فوجی مشقیں دوست اورعلاقائی ممالک کے لئے امن و صلح اورسلامتی کا پیغام اورغیرعلاقائی ممالک کے لئے دھمکیوں کے مقابل واضح دفاع اورانتباہ کے پیغام کی حامل ہیں-

ٹیگس