Sep ۱۱, ۲۰۱۵ ۱۶:۰۲ Asia/Tehran
  • تہران کے خطیب نماز جمعہ نے قوم کے مفاد میں جامع مشترکہ ایکشن پلان کو انجام تک پہنچانے پر تاکید کی ہے-
    تہران کے خطیب نماز جمعہ نے قوم کے مفاد میں جامع مشترکہ ایکشن پلان کو انجام تک پہنچانے پر تاکید کی ہے-

تہران کے خطیب نماز جمعہ نے قوم کے مفاد میں جامع مشترکہ ایکشن پلان کو انجام تک پہنچانے پر تاکید کی ہے

تہران کے خطیب نماز جمعہ آیت اللہ محمد علی کرمانی نے ایٹمی حکام کو نصیحت کی ہے کہ وہ ملت ایران کے مفادات کے تناظر میں جامع مشترکہ ایکشن پلان کو انجام تک پہنچانے کے لئے بھرپور صلاحیت اور ہوشیاری سے کام لیں-

 آیت اللہ موحدی کرمانی نے ایران میں ویانا ایٹمی سمجھوتے کا جائزہ لیئے جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مغربی ممالک ایران کے ایٹمی سائنسدانوں کی خلاقیت اور بہادری سے ایران میں کئی ہزار سینٹری فیوج مشینیں نصب کئے جانے کو برداشت کرنے پر مجبور ہوئے-


تہران کے خطیب نماز جمعہ نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلینمٹ کو جامع مشترکہ ایکشن پلان اور اس کے سلسلے میں امریکیوں کی کارکردگی کا بغور جائزہ لینا چاہئے کہا کہ اسلام اور انقلاب کے ساتھ امریکہ کی دشمنی بدستور باقی ہے- آیت اللہ موحدی کرمانی نے ایران کے خلاف بعض پابندیاں عائد رکھنے پر مبنی بعض امریکی حکام کے بیانات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر فریق مقابل معاہدے کی پابندی نہیں کرے گا تو اسلامی جمہوریہ ایران بھی ویسا ہی کرے گا-


تہران کے خطیب نماز جمعہ نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ایران نے جامع مشترکہ ایکشن پلان کے تناظر میں جو تسلیم کیا ہے اسے مسترد کر سکتا ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران پوری طاقت سے اپنے موقف پر ڈٹا رہے گا، کہا کہ امریکی، اسلام سے اپنی دشمنی کے تحت ایران میں اپنا اثر و نفوذ پیدا کرنے کے در پے ہیں جبکہ انھیں پتہ نہیں کہ رہبر انقلاب اسلامی نے ان کے اثر و نفوذ کے تمام راستے بند کر دیئے ہیں-



آیت اللہ موحدی کرمانی نے یمن کے حالات اور سعودی عرب کی جارحیتوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یمن میں آل سعود کے جرائم اور جارحیت سے دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں- تہران کے خطیب نماز جمعہ نے داعش دہشت گرد گروہ کے جرائم کی بنا پر عراق اور شام کے عوام کے بحرانی حالات اور ان کی دربدری کے دردناک مناظر کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کا یہ دعوی کہ واشنگٹن داعش کو ختم کرنے کی کوشش کر رہا ہے، سفید جھوٹ ہے کیونکہ امریکی، داعش کے حامی ہیں-



آیت اللہ موحودی کرمانی نے صیہونی وزیراعظم نتن یاھو کے دورہ لندن کے موقع پر ان کے خلاف برطانوی عوام کے احتجاجی مظاہرے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک لاکھ سے زیادہ برطانوی اس صیہونی مجرم پر مقدمہ چلائے جانے کے خواہاں ہیں -



 تہران کے خطیب نماز جمعہ نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ علاقے میں جعلی صیہونی حکومت کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے، کہا کہ غاصب اسرائیلی حکومت اور صیہونیت کے خلاف ایران سے شروع ہونے والی تحریک دنیا میں روز بروز پھیلتی جا رہی ہے-

ٹیگس