Sep ۱۲, ۲۰۱۵ ۱۵:۱۳ Asia/Tehran
  • ایران کے جوہری توانائی کے ادارے کے سربراہ علی اکبرصالحی
    ایران کے جوہری توانائی کے ادارے کے سربراہ علی اکبرصالحی

ایران کے جوہری توانائی کے ادارے کے سربراہ نے کہا ہے کہ مشترکہ جامع ایکشن پلان پر عملدرآمد سے، ایٹمی صنعت سست روی کا شکار نہیں ہوگی-

ارنا کی رپورٹ کے مطابق ایران کے جوہری توانائی کے ادارے کے سربراہ علی اکبرصالحی نے جامع مشترکہ ایکش پلان کے جائزے سے متعلق ایران کی پارلیمنٹ میں، متعلقہ حکام کی موجودگی میں انجام پانے والے خصوصی کمیشنوں کے اجلاس کے انعقاد کومثبت قراردیاہے-
 انہوں نے کہا کہ قطعی طورپران اجلاسوں کا انعقاد، بعض مسائل کے صاف و شفاف ہونے اورتشویشوں کے برطرف ہونے کا سبب بنے گا-
علی اکبرصالحی نے قوم کو یقین دلایا کہ تکنیکی لحاظ سے ایران کی ایٹمی صنعت، کسی بھی طرح کی سست روی کا شکار نہیں ہوگی اوراس میں کوئی وقفہ بھی نہیں آئے گا۔

علی اکبرصالحی نے کہا کہ گروپ پانچ جمع ایک کے ساتھ ایٹمی مذاکرات کا سب سے اہم نتیجہ یہ ہے کہ ایران میں یورینئم کی افزودگی کے حق کو تسلیم کرلیا گیا ہے۔

ٹیگس