Mar ۰۷, ۲۰۲۶ ۱۴:۰۵ Asia/Tehran
  • ایرانی میزائلوں کی دیر سے نشاندہی پر اسرائیلی میڈیا کی شکایت

اسرائیل کے ٹی وی چینل چینل 14 نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ ایران کے میزائل حملوں کے دوران خطرے کی وارننگ دیر سے جاری ہونے کی وجہ امریکی ریڈار سسٹمز کو پہنچنے والا نقصان تھا، جس کے باعث بروقت نشاندہی ممکن نہ ہو سکی۔

سحرنیوز/ایران:  اسرائیلی میڈیا کے مطابق خطرے کے سائرن میزائلوں کے ہدف تک پہنچنے سے صرف ایک منٹ پہلے بجے، جبکہ اس سے پہلے اسرائیلی ہوم فرنٹ عام طور پر ایران سے داغے گئے میزائلوں کو 8 سے 10 منٹ پہلے ہی شناخت کر لیتا تھا۔
رپورٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ ایران نے ایک آزمائشی میزائل داغا جو ریڈار نظام سے بچ کر گزرنے کی صلاحیت رکھتا تھا۔

اس وجہ سے دفاعی نظام اس میزائل کو اس وقت تک شناخت نہ کر سکا جب تک وہ فضا میں داخل نہیں ہو گیا۔
رپورٹ کے مطابق جب میزائل کی نشاندہی ہوئی تو اس وقت تک وہ تقریباً اپنے ہدف کے قریب پہنچ چکا تھا۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

 

ٹیگس