Sep ۱۳, ۲۰۱۵ ۱۸:۳۷ Asia/Tehran
  • بحرین کے وزیر خارجہ کے بیان پر ایران کا ردعمل

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے بحرینی وزیرخارجہ کے روزنامہ الشرق الاوسط کو دیے گئے انٹرویو میں ایران کے خلاف دعووں کو مسترد کر دیا ہے-

ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے اتوار کو بحرینی حکومت کو نصیحت کی کہ وہ اپنے ملک کے داخلی مسائل پر پردہ ڈالنے کے لئے دوسروں پر بے بنیاد الزامات عائد کرنے کے بجائے آمرانہ اور پرتشدد رویہ ترک کرے اور عوام کے ساتھ حقیقی سیاسی گفتگو کے ذریعے اس ملک میں موجود بحران کو حل کرنے کی فکر کرے- بحرین کے وزیر خارجہ شیخ خالد بن احمد آل خلیفہ نے چند روز قبل روزنامہ الشرق الاوسط کو انٹرویو دیتے ہوئے ایران کے خلاف اپنے دعووں کو دہراتے ہوئے، تہران پر اپنے ملک کے داخلی امور میں مداخلت کا الزام لگایا تھا-