Feb ۱۲, ۲۰۲۶ ۱۵:۳۲ Asia/Tehran
  • بنگلادیش میں عام انتخابات؛ ہزاروں پولنگ اسٹیشنز پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات

بنگلادیش میں دوہزار چوبیس کی عوامی تحریک کے بعد ہونے والے پہلے عام انتخابات کے لیے آج ملک بھر میں ووٹ ڈالے جا رہے ہيں-

سحرنیوز/عالم اسلام: بنگلادیش کے الیکشن کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ بارہ کروڑ ستّر لاکھ سے زائد ووٹرز حقِ رائے دہی استعمال کرنے کے اہل ہیں۔ ملک بھر میں ہزاروں پولنگ اسٹیشنز پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ ووٹنگ کا عمل آج دن بھر جاری رہا جبکہ نتائج کا اعلان جمعہ کو متوقع ہے۔
یہ انتخابات سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کی حکومت کے خاتمے کے بعد ہو رہے ہیں جو دوہزار چوبیس میں کئی ہفتوں تک جاری رہنے والے احتجاج کے بعد مستعفی ہو کر ہندوستان چلی گئی تھیں۔ ان کی جماعت کو ان انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔ بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کے رہنما طارق رحمان آئندہ وزیر اعظم کے مضبوط امیدوار سمجھے جا رہے ہیں۔ دوسری جانب جماعتِ اسلامی کی قیادت میں گیارہ جماعتوں پر مشتمل اتحاد بھی میدان میں ہے۔ یہ جماعت شیخ حسینہ کے دور میں پابندی کا شکار رہی تاہم حالیہ سیاسی تبدیلیوں کے بعد اس کا اثر و رسوخ بڑھا ہے۔

ٹیگس