Feb ۱۲, ۲۰۲۶ ۱۵:۲۳ Asia/Tehran
  • مسجد الاقصیٰ پر حملہ کرنے کی صیہونی اپیلیں مقدسات کے خلاف ایک خطرناک جنگ؛ حماس

حماس کے سیاسی بیورو کے رکن اور قدس کمیٹی کے سربراہ نے ایک بیان میں رمضان کے مقدس مہینے میں مسجد الاقصیٰ پر حملہ کرنے کی صیہونی اپیلوں میں اضافے کے بارے میں خبردارکرتے ہوئے اسے مقدسات کے خلاف ایک خطرناک جنگ قرار دیا۔

سحرنیوز/عالم اسلام: فلسطین ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے رکن ناصر الدین نے ایک بیان میں اعلان کیا کہ نام نہاد "ہیکل" گروپ کی جانب سےان اپیلوں کا مقصد مسلمانوں کے مقدس ترین مہینوں میں سے ایک کے دوران مسجد اقصیٰ کے تقدس کو پامال کرنا ہے اور یہ اس مقدس مقام کے خلاف بڑھتے ہوئے اقدامات کا حصہ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ یہ اقدامات قدس کے باشندوں کے لیے مسجد الاقصیٰ سے اخراج کے احکامات جاری کرنے کے ساتھ ساتھ مسجد کی صورتحال کو تبدیل کرنے، نمازیوں کی موجودگی کو کم کرنے اور وقت اور جگہ کی تقسیم کو نافذ کرنے کے منصوبے کے مطابق چل رہی ہیں۔
ناصرالدین نے ان اقدامات کے نتائج کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے اقدامات سے بیت المقدس میں کشیدگی میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ اس سے پہلے مسجد اقصیٰ کے امام شیخ عکرمہ صبری نے اپنے بیانات میں اس بات پر زور دیا تھا کہ قدس کے باشندے قابضین کی سازشوں کے خلاف مزاحمت کریں گے اور قدس کے باشندوں کو شہر سے بے دخل کرنے کی کوششوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

ٹیگس