Sep ۱۴, ۲۰۱۵ ۱۰:۰۴ Asia/Tehran
  • ایران کے وزیر خارجہ چین کے لئے روانہ ہوگئے
    ایران کے وزیر خارجہ چین کے لئے روانہ ہوگئے

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ چین کے اعلی حکام کے ساتھ مذاکرات کے مقصد سے پیر کی صبح کو چین کے دارالحکومت بیجنگ کے لئے روانہ ہوگئے-

ہمارے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف بیجنگ میں اپنے قیام کے دوران ویانا ایٹمی معاہدے سمیت دوطرفہ مسائل اور عالمی و علاقائی معاملات پر چینی حکام سے تبادلہ خیال کریں گے-

 ایران کے وزیر خارجہ کا یہ دورہ، چین کے وزیر خارجہ کی دعوت پر انجام پا رہا ہے۔ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان ایٹمی معاہدے کے بعد ایران کے وزیر خارجہ کا یہ پہلا دورۂ چین ہے- ایران کے وزیر خارجہ چین کے دورے کے بعد بنگلادیش جائیں گے اور تہران ڈھاکہ تعلقات کے فروغ کے بارے میں اس ملک کے حکام کے ساتھ تبادلۂ خیال کریں گے-

ٹیگس