ایران کی گریکو رومن کشتی ٹیم کو 2025 کی بہترین کشتی ٹیم کا اعزاز
عالمی کشتی فیڈریشن نے اعلان کیا ہے کہ ایران کی قومی گریکو رومن کشتی ٹیم کو سال 2025 کی بہترین ٹیم منتخب کیا گیا ہے۔
سحرنیوز/ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق عالمی کشتی فیڈریشن نے 2025 کی بہترین گریکو رومن کشتی ٹیموں کا اعلان کر دیا ہے جس میں ایرانی ٹیم سر فہرست قرار پائی ہے۔
عالمی کشتی فیڈریشن نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں ایران کی گریکو رومن قومی ٹیم کو سال 2025 کی بہترین ٹیم قرار دیا ہے۔
واضح رہے کہ ایران کی گریکو رومن اسٹائل کی قومی ٹیم نے رواں سال ستمبر میں کروشیا میں منعقد ہونے والے عالمی مقابلوں میں 4 سونے کے تمغے، 2 چاندی کے اور 2 کانسی کے تمغے جیت کر عالمی چیمپین شپ حاصل کی تھی۔ ایرانی کشتی ٹیم 11 سال بعد دوسری بار عالمی چیمپین بننے میں کامیاب ہوئی تھی۔
ہمیں فالو کریں:
Followus: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel