عبداللہیان: مسجد الاقصی پر صیہونیوں کے جرائم جاری رہنے کے بارے میں انتباہ
Sep ۱۵, ۲۰۱۵ ۱۷:۱۱ Asia/Tehran
اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ نے مسجد الاقصی کے خلاف صیہونی حکومت کی جارحیت کے بارے میں خبردار کیا ہے-
ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے ہمارے نمائندے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ صیہونی حکومت کو مسجد الاقصی کے خلاف جرائم کی بھاری قیمت ادا کرنی ہو گی- حسین امیر عبداللہیان نے مزید کہا کہ علاقے کے بعض ممالک، اسلامی ملکوں کے خلاف اتحاد تشکیل دینے کے بجائے بچوں کی قاتل نیز عربوں اور عالم اسلام کی اصلی دشمن صیہونی حکومت کی مسلمانوں کے قبلہ اول پر جارحیتوں کو روکیں- صیہونی حکومت نے منگل کو مسلسل تیسرے دن مسجد الاقصی پر حملہ کر کے دسیوں فلسطینیوں کو زخمی اور گرفتار کر لیا- اس وقت صیہونی حکومت نے مسجد الاقصی کو فلسطینیوں کے لئے بند کر دیا ہے - صیہونی فوجیوں نے اتوار کو مسجدالاقصی اور فلسطینی نمازیوں پر حملہ کر کے سو سے زیادہ فلسطینیوں کو زخمی کر دیا تھا-