نتن یاہو کے دورہ نیویارک پر علی لاریجانی کا ردعمل
امریکہ کو نتن یاہو کے معاملے میں محتاط رہنا چاہیے
Feb ۱۱, ۲۰۲۶ ۰۸:۴۵ Asia/Tehran
عمان کے قومی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری ڈاکٹر علی لاریجانی نے کہا کہ امریکہ کو نتن یاہو کی جانب سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔
سحرنیوز/ایران: اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری ڈاکٹر علی لاریجانی نے اپنے اس انٹرویو کی تصویر شایع کرتے ہوئے سوشل میڈیا پیج پر لکھا ہے کہ امریکہ کو ہوشیاری سے کام لیتے ہوئے نتن یاہو کو اس بات کی اجازت نہیں دینی چاہیے کہ وہ پرواز سے قبل دکھاوے کے ساتھ یہ کہیں کہ "میں امریکیوں کو ایٹمی مذاکرات کے اصول سکھانے کے لیے جا رہا ہوں"۔
ڈاکٹر علی لاریجانی نے لکھا ہے کہ واشنگٹن کو صیہونیوں کے تباہ کن کردار کی جانب سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok, whatsappchannel