Feb ۱۱, ۲۰۲۶ ۰۹:۱۳ Asia/Tehran
  • ایران کے اسلامی انقلاب کی 47ویں سالگرہ، منگل کی رات کو ملک بھر میں شاندار آتش بازی

عشرہ فجر اور ایران کے اسلامی انقلاب کی 47ویں سالگرہ کے موقع پر تہران اور مختلف شہروں میں منگل کی رات کو 9 شاندار طریقے سے آتش بازی ہوئی۔

سحرنیوز/ایران: گذشتہ رات کے مرکزی پروگرام اور آتش بازی تہران کے آزادی اسکوائر اور برج میلاد کے پاس ہوئے اور ایرانی عوام نعرہ تکبیر لگا کر انقلاب اسلامی اور بانی انقلاب امام خمینی (رح) کے اقدار پر لبیک کہا۔

اس کے علاوہ منگل کی رات کو شہر بھر میں انقلابی اشعار نشر ہوئے اور موٹر ریلی نکالی گئیں۔

اس سال اسلامی انقلاب کی کامیابی کی سالگرہ کے دن 11 فروری کو ہر سال کی طرح صبح 9 بج کر 30 منٹ سے ملک گیر عوامی ریلیاں نکلیں گی اور عوام پرجوش طریقے سے امام خمینی (رح) کے روشن کیے گئے اس راستے پر پرعزم طریقے سے گامزن رہنے کا عہد کریں گے۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok, whatsappchannel

ٹیگس