Sep ۲۱, ۲۰۱۵ ۲۰:۴۹ Asia/Tehran
  • پارچین سے نمونے حاصل کرنا ایران کا اقدام تھا: نجفی

آئی اے ای اے میں ایران کے نمائندے نے کہا ہے کہ پارچین سائٹ کے بعض مخصوص حصوں سے ماحولیاتی نمونے حاصل کرنا ایران کا اقدام تھا-

جوہری توانائی کی عالمی ایجنسی آئی اے ای اے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندے رضا نجفی نے جوہری توانائی کی عالمی ایجنسی کے معائنہ کاروں کی موجودگی میں پارچین سائٹ کے بعض مخصوص حصوں سے متعدد ماحولیاتی نمونے حاصل کرنے پر مبنی روئٹرز کی رپورٹ کو مسترد کردیا-

آئی اے ای اے میں ایران کے نمائندے نے پیر کے روز اسنا کے ساتھ گفتگو میں روئٹرز کی اس رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہ پارچین سائٹ کے بعض مخصوص حصوں سے متعدد ماحولیاتی نمونے حاصل کرتے وقت آئی اے ای اے کے معائنہ کار موجود تھے، کہا کہ اس سائٹ سے نمونے حاصل کرنے کا کام ایران نے انجام دیا ہے- رضا نجفی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے آئی اے ای اے کے کسی بھی معائنہ کار کو پارچین سائٹ سے نمونہ حاصل کرتے وقت اس پر نگرانی کی اجازت نہیں دی ہے-

رضا نجفی نے اس امر پر تاکید کرتے ہوئے کہ کسی بھی معائنہ کار کو پارچین فوجی سائٹ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہے، کہا کہ اتوار کے روز آئی اے ای اے کے ڈائرکٹر جنرل یوکیا آمانو اور ان کے سکریٹری نے جو معائنہ انجام دیا اس کا مقصد یہ جاننا تھا کہ کوئی مشکوک بات تو نہیں ہے اور اس بارے میں اطمینان حاصل کرنا تھا کہ اس سائٹ کے بارے میں جو دعوے کئے جارہے ہیں وہ مکمل طور پر غلط اور بے بنیاد ہیں-

ٹیگس