Sep ۲۳, ۲۰۱۵ ۲۱:۱۶ Asia/Tehran
  • خطے اور دنیا میں قیام امن کے سلسلے میں ایران کا کردار اہم ہے: جانگ ای
    خطے اور دنیا میں قیام امن کے سلسلے میں ایران کا کردار اہم ہے: جانگ ای

چین کی حکومت کے خصوصی نمائںدے نے کہا ہے کہ ایران کے مثبت کردار کو مد نظر رکھے بغیر خطے اور دنیا میں امن کا قیام ممکن نہیں ہے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق چین کی حکومت کے خصوصی نمائندے جانگ ای نے آج تہران میں کہا کہ ایران ایک بڑا اور علاقائی اور عالمی سطح پر ایک موثر ملک ہے۔
جانگ ای نے مزید کہا کہ ایران کے مثبت کردار کو مد نظر رکھے بغیر خطے اور دنیا میں امن و استحکام ممکن نہیں ہے۔

جانگ ای نے یہ باتیں تہران میں واقع چین کے سفارت خانے میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہیں۔ چین کی حکومت کے خصوصی نمائندے کا مزید کہنا تھا کہ چین ایران کے ساتھ تعلقات میں توسیع کے لئے خاص اہمیت کا قائل ہے۔ جانگ ای نے یہ بات زور دے کر کہی کہ چین تمام میدانوں میں ایران کے ساتھ تعلقات میں توسیع کے لئے آمادہ ہے۔

چین کی حکومت کے خصوصی نمائندے نے ایرانی حکام کے ساتھ اپنے مفید اور اچھے مذاکرات کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ ان کے دورہ ایران کا مقصد دونوں ممالک کے باہمی تعاون کو تقویت پہنچانا اور ان کو ماضی کی نسبت زیادہ قریب لانا ہے۔

ٹیگس