پورپی پارلیمنٹ کے اسپیکر کی ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات
Nov ۰۷, ۲۰۱۵ ۱۹:۱۹ Asia/Tehran
-
پورپی پارلیمنٹ کے اسپیکر کی ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات
ایران کے وزیر خارجہ نے بحران شام کے سیاسی حل کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
یورپی پارلیمنٹ کے اسپیکر مارٹن شولز کے ساتھ ملاقات میں وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا کہ انتہا پسندی اور دہشت گردی نے شامی عوام کے لیے لاتعداد مشکلات کھڑی کردی ہیں۔ انہوں نے ایک بار پھر تہران کے اس موقف کا اعادہ کیا کہ بحران شام کو صرف اور صرف سیاسی طریقے سے ہی حل کیا جانا چاہے۔
وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ایران اور یورپی یونین کے درمیان اقتصادی تعاون میں اضافے کا خیر مقدم کیا۔
یورپی پارلیمنٹ کے اسپیکر مارٹن شولز نے اس موقع پر کہا کہ خطے کے امن و استحکام میں ایران کے کردار سے انکار نہیں کیا جاسکتا، انہوں نے ایران ا ور یورپ کے درمیان اقتصادی تعاون کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جامع ایٹمی معاہدے پر عملدرآمد کے بعد تہران اور بریسلز کے درمیان تعاون میں مزید اضافہ ہوگا۔