Sep ۲۷, ۲۰۲۵ ۱۸:۳۳ Asia/Tehran
  • پاکستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، سترہ دہشت گرد ہلاک

پاکستان کےصوبے بلوچستان کے علاقے دریشک میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران سترہ دہشت گرد ہلاک کردیے گئے۔

سحرنیوز/پاکستان: ذرائع کے مطابق انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، ملا نذیر گروپ کی علاقے میں موجودگی کی اطلاعات پر کیا گیا جس میں پاکستانی آرمی، اسپیشل سروسز گروپ اور سی ٹی ڈی نے حصہ لیا۔
کئی دنوں کی خفیہ اطلاعات کے بعد دریشک میں دہشت گردوں کے جمع ہونے کی اطلاعات ملی تھیں جس کے بعد انتہائی دشوار گزار علاقے میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔
ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں کا دریشک میں آپریشن پچھلے دو روز تک جاری رہا، جس میں اب تک سترہ دہشت گرد ہلاک اور دس سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

 

ٹیگس