Sep ۲۷, ۲۰۲۵ ۱۸:۵۵ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

غزہ کے مختلف علاقوں پر غاصب صیہونی حکومت کے حملوں میں چوالیس فلسطینی شہری شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: غزہ کے وسطی اور جنوبی علاقے کہ جن کے بارے میں جارح صیہونی فوج کا دعوی ہے کہ وہ محفوظ ہیں، ان علاقوں پر بڑے پیمانے پر فضائی اور زمینی حلے کئے ہیں اور غزہ کے باشندوں کو ان علاقوں سے نکل جانے کو کہا ہے-
غزہ شہر پر آج ہفتے کی صبح سے جارح صیہونی فوج کی شدید بمباری جاری ہے کہ جس میں سب سے زیادہ حملے، مشرق میں شجاعیہ اور الزیتون کے علاقوں اور مغرب میں الشاطی کیمپ پر کیے گئے۔
الصبرہ، تل الھوا اور شیخ رضوان علاقوں پر بھی صیہونی فوج نے ٹارگٹڈ اور وسیع پیمانے پر تباہ کن کارروائیاں کرتے ہوئے ڈرون اور توپ خانے کے شدید حملے کئےہیں-
غزہ شہر کے مغرب میں الرمال محلے اور الشاطی کیمپ میں دو رہائشی عمارتوں پر بمباری کے نتیجے میں درجنوں افراد شہید اور زخمی ہوگئے۔
غزہ پٹی کے مرکز بالخصوص الزوائدہ اور النصیرات علاقوں پر بھی صیہونی جنگی طیاروں، ڈرونز، توپ خانے اور ٹینکوں سے بڑے پیمانے پر حملے کیے گئے۔
غزہ کے وسط میں الزوائدہ قصبے پر صیہونی جنگی طیاروں کے حملے میں بھی متعدد فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔
صیہونی جنگی طیاروں نے غزہ کے وسط میں واقع مسجد القسام کے قریب واقع الجمل خاندان سے تعلق رکھنے والے ایک رہائشی مکان کو بھی نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں نو افراد شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔

 

ٹیگس