Sep ۲۷, ۲۰۲۵ ۱۷:۵۴ Asia/Tehran
  • صیہونی حکومت کسی بھی ملک پر رحم کرنے والی نہیں ہے: ڈاکٹر علی لاریجانی

ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نے کہا ہے کہ آج سب پر واضح ہو چکا ہے کہ صیہونی حکومت کسی بھی ملک پر رحم کرنے والی نہیں ہے

 سحرنیوز/ایران: ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری ڈاکٹر علی لاریجانی نے سنیچر کو لبنان پہنچنے پر کہا کہ ہمارے اس دورے کا ایک مقصد اس پروگرام میں شرکت کرنا ہے جو شہدائے لبنان بالخصوص شہید سید حسن نصراللہ اور شہید سید ہاشم صفی الدین کے لئے منعقد کیا گیا ہے، ان شہدائے عزیز کے لئے جنھوں نے لبنان کا دفاع کیا۔ 
ڈاکٹر لاریجانی نے کہا کہ علاقے کے ہمارے دو دوروں کے دوران علاقے میں بہت سے واقعات رونما ہوئے جس سے قوموں کے ساتھ صیہونی حکومت کا رویہ مزید واضح ہوگیا -
انھوں نے کہا کہ جو بات شہید سید حسن نصراللہ دسیوں برس سے کہہ رہے تھے اور اس پر یقین نہیں کیا جا رہا تھا آج سب پر واضح ہوگیا -
ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نے تاکید کے ساتھ کہا کہ صیہونی حکومت کسی بھی ملک پر رحم کرنے والی نہیں ہے اور قطر کے واقعے نے بخوبی واضح کردیا لہذا آج مختلف ممالک باہمی تعاون کے لئے اپنا اپنا طریقہ کار پیش کر رہے ہیں اور یہ ایک صحیح روش ہے اور ہم اس کی حمایت کرتے ہیں -
ڈاکٹر لاریجانی نے کہا کہ ہماری قوموں کے درمیان تاریخی دوستانہ تعلقات رہے ہیں اور حالیہ برسوں کے دوران ایران و لبنان کے درمیان دوستی میں اضافہ ہوا ہے اور ہم لبنان میں مضبوط و خودمختار حکومت کی حمایت کرتے رہے ہیں 

 

ٹیگس