Sep ۲۷, ۲۰۲۵ ۱۹:۲۶ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں اتحاد ملت کونسل کے سربراہ مولانا توقیر رضا گرفتار

اترپردیش کے بریلی شہر میں جمعہ کو ہوئے تشدد کے سلسلے میں اتحاد ملت کونسل کے سربراہ مولانا توقیر رضا کو گرفتار کر کے چودہ دن کی عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا۔

سحرنیوز/ہندوستان: موصولہ خبروں کےمطابق اتر پردیش کے بریلی شہر میں جمعے کی نماز کے بعد ہونے والے تشدد کے بعد پولیس نے اتحادِ ملت کونسل (آئی ایم سی) کے سربراہ مولانا توقیر رضا کو گرفتار کر لیا اور عدالت کے حکم پر انہیں چودہ دن کی عدالتی حراست میں جیل بھیج دیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق اس معاملے میں مجموعی طور پر دس ایف آئی آر درج کی گئی ہیں جن میں سے سات میں براہِ راست مولانا کا نام شامل ہے۔

جمعہ کی نماز کے بعد ہجوم اور پولیس فورس کے درمیان دھکا مکی کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے آٹھ افراد کو گرفتار کیا، جن میں مولانا توقیر رضا بھی شامل ہیں۔
اس کے علاوہ انتالیس افراد کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

یاد رہے کہ یہ احتجاج، کانپور میں عید میلاد النبی (ص) کے موقع پر نصب کئے گئے ’ آئی لو محمد (ص) ‘ کے پوسٹر پر تنازعے کے بعد متعدد افراد کے خلاف پولیس کے ذریعے کی گئی کارروائی پر ناراضگی ظاہر کرنے کے لیے کیا جا رہا تھا۔

 

ٹیگس