ایران اور جنوبی کوریا کے وزارائے خارجہ کی ملاقات
Nov ۰۷, ۲۰۱۵ ۲۱:۰۱ Asia/Tehran
جنوبی کوریا کے وزیر خارجہ یونگ بیونگ سہ نے تہران میں وزیر خارجہ محمد جواد ظریف سے ملاقات اور گفتگو کی ہے۔
ایران اور جنوبی کوریا کے وزارائے خارجہ نے اس ملاقات میں تہران اور سیئول کے درمیان اقتصادی اور سیاسی تعلقات کے علاوہ اہم علاقائی اور بین الاقوامی مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال۔وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اس موقع پر کہا کہ شام اور یمن کے بحران کو سیاسی طریقے کیے جانے کی ضرورت ہے۔ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ تہران اور سیؤل کے تعلقات باہمی احترام کی بنیادوں پر استوار ہیں اور دونوں ممالک اقتصادی سیاسی اور پارلیمانی سطح پر باہمی تعلقات کو مزید فروغ دے سکتے ہیں۔جنوبی کوریا کے وزیر خارجہ یونگ بیونگ سہ نے اس موقع پر تہران اور سیئول کے درمیان قائم روائتی تعلقات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک ایران کا سرگرم شریک رہا ہے اور باہمی تعلقات کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی کوریا ایران کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری اور صنعتی شعبے میں تعلقات کو فروغ دینا چاہتا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ جنوبی کوریا کے وزیر خارجہ ایک اعلی سطحی تجارتی، اقتصادی اور سفارتی وفد کے ہمراہ ہفتے کے شام تہران پہنچے تھے۔