ایران نے اپنے تمام وعدوں پر عمل کیا ہے، یوکیا امانو
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i200466-ایران_نے_اپنے_تمام_وعدوں_پر_عمل_کیا_ہے_یوکیا_امانو
آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل یوکیا امانو نے کہا ہے کہ ایران نے روڈ میپ سے متعلق اپنے تمام وعدوں پر عمل کیا ہے اور ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی، پی ایم ڈی کے بارے میں اپنی حتمی رپورٹ تیار کر رہی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۱۲, ۲۰۱۵ ۰۴:۱۱ Asia/Tehran
  • ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی کے سربراہ یوکیا امانو
    ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی کے سربراہ یوکیا امانو

آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل یوکیا امانو نے کہا ہے کہ ایران نے روڈ میپ سے متعلق اپنے تمام وعدوں پر عمل کیا ہے اور ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی، پی ایم ڈی کے بارے میں اپنی حتمی رپورٹ تیار کر رہی ہے۔

ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی کے سربراہ نے بدھ کے روز عدم پھیلاؤ اجلاس سے اپنے خطاب میں تاکید کے ساتھ کہا کہ انھوں نے کبھی یہ نہیں کہا ہے کہ ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار موجود ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ایران نے روڈ میپ سے متعلق اپنے تمام وعدوں پر عمل کیا ہے اور صرف پی ایم ڈی کے موضوع پر نشست باقی ہے جس کی رپورٹ تیار کی جا رہی ہے۔