شام کے سلسلے میں ویانا دو کانفرنس میں ایران کے نائب وزیر خارجہ امیر عبہداللہیان شرکت کریں گے
Nov ۱۳, ۲۰۱۵ ۲۰:۴۷ Asia/Tehran
اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان شام سے متعلق ویانا دو کانفرنس میں ایران کی طرف سے شرکت کریں گے
شام کے بحران کے حل کے سلسلے میں ویانا دو کانفرنس ہفتے کو ایک ایسے وقت شروع ہورہی ہے جب دہشت گردوں کے خلاف شامی فوج نے شاندار کامیابیاں حاصل کی ہیں اور شام کے عوام نے فوج اور حکومت کے حق میں ریلیاں نکالی ہیں - اس سے پہلے ویانا ایک کانفرنس میں اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے شرکت کی تھی اور اس کانفرنس میں ہونے والی بات چیت کو مبصرین نے مثبت قرار دیا تھا - ماہرین کا کہنا ہے کہ ویانا مذاکرات اسی صورت میں کامیاب ہوسکتے ہیں جب شامی حکومت کے مخالفین اور دہشت گردوں کے درمیان صحیح فرق کیا جائے گا - کہا جا رہا ہے کہ ویانا دوکانفرنس کے انعقاد کا مقصد بھی سیاسی مخالفین اور دہشت گردوں کے درمیان حقیقی فرق اور ان کی شناخت کرنا ہے -