ایرانی وزیر خارجہ کی ترکیہ، مصر اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ کے ساتھ بات گفتگو
ایران کے وزیر خارجہ نے ترکیہ، مصر اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ کے ساتھ الگ الگ فون کالز میں ایران اور امریکہ کے درمیان مسقط میں ہونے والے بالواسطہ مذاکرات سے متعلق تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
سحرنیوز/ایران: وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے مذاکرات کو ایک اچھا آغاز قرار دیا، لیکن ساتھ ہی امریکہ کے ارادوں اور اہداف کے بارے میں پائے جانے والے عدم اعتماد کو ختم کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
ترکیہ، مصر اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ نے مسقط مذاکرات کے آغاز کا خیرمقدم کرتے ہوئے سیاسی اور سفارتی حل کے حصول پر زور دیا۔
مذکورہ ملکوں کے وزارئے خارجہ نے کشیدگی میں اضافے کو روکنے کے لیے مذاکرات جاری رکھنے پر زور اور مذاکرات کی کامیابی کو خطے کے استحکام اور سلامتی کے لیے اہم قرار دیا۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok, whatsappchannel