ایران نے تیونس میں دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i201013-ایران_نے_تیونس_میں_دہشت_گردانہ_حملے_کی_مذمت_کی
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے تیونس کے دارالحکومت میں دہشت گردی کی کارروائی کی مذمت کی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۲۵, ۲۰۱۵ ۰۷:۴۷ Asia/Tehran
  • اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان جابری انصاری
    اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان جابری انصاری

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے تیونس کے دارالحکومت میں دہشت گردی کی کارروائی کی مذمت کی ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان حسین جابری انصاری نے تیونس کی حکومت اور قوم کو اس واقعے پر تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس دہشت گردانہ کارروائی نے تیونس کے امن و استحکام اور عوامی انقلاب کے ثمرات کو نشانہ بنایا ہے اور ہمیں امید ہے کہ تیونس کی قوم اور حکومت، اپنا اتحاد و یکجہتی برقرار رکھتے ہوئے انقلاب تیونس کے اہداف کا تحفط کرے گی-

واضح رہے کہ تیونس کے دارالحکومت تیونس میں صدارتی گارڈز کی بس پر حملے کے نتیجے میں کم از کم 14 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔