Dec ۰۵, ۲۰۱۵ ۱۹:۴۸ Asia/Tehran
  • ایران، یورپی یونین کو گیس برآمد کرے گا

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر پٹرولیم نے کہا ہے کہ ایران یورپی یونین کو گیس برآمد کرے گا۔

ایران کے وزیر پیٹرولیم بیژن نامدار زنگنہ نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ اسپین سمیت مختلف یورپی ملکوں کے ساتھ گیس کی برآمد کے لیے مذاکرات جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پابندیوں کے خاتمے کے بعد ایران بارہ سے تیرہ ملین ٹن ایل این جی گیس پیدا کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ ایران کے وزیر پیٹرولیم کا کہنا تھا کہ تیل اور گیس کی قیمتوں میں کمی کے باجود ایران کو ایل این جی کی فروخت اور منڈیوں کی تلاش میں کوئی مشکل پیش نہیں آئے گی۔ قابل ذکر ہے کہ پچھلے تین ماہ کے دوران تین بڑے یورپی ملکوں نے، ایران سے قدرتی گیس کی منتقلی، ٹرانزٹ اور اسٹوریج کے حوالے سے نتیجہ خیز مذاکرات کئے ہیں۔ پولینڈ، آسٹریا اور اسپین کی کمپنیوں کے ساتھ، ایل این جی کی اسٹوریج ، لینڈنگ اور ری لوڈنگ کے بارے میں ابتدائی سمجھوتوں پر دستخط بھی کئے جاچکے ہیں۔