Jan ۱۳, ۲۰۱۶ ۱۰:۰۵ Asia/Tehran
  • سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے خلیج فارس میں امریکہ کی دو فوجی کشتیاں روک لیں

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے خلیج فارس میں ایران کی آبی حدود میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی بنا پر امریکہ کی دو فوجی کشتیوں کو روک لیا ہے۔

تسنیم خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے خلیج فارس میں امریکہ کی ایسی دو فوجی کشتیوں کو روک لیا ہے جن پرپچاس ملی میٹر کی تین مشین گنیں نصب تھیں۔ امریکہ کی یہ فوجی کشتیاں غیر قانونی طریقے سے خلیج فارس میں ایران کی آبی حدود میں داخل ہوئی تھیں ۔ ان کشتیوں پر دس فوجی سوار تھے اور گشت میں مصروف تھے۔ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے امریکہ کے ان دس فوجیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ہونے والے فوجیوں میں ایک خاتون فوجی بھی شامل ہے۔ ان کشتیوں میں ہتھیار بھی تھے۔ گرفتار شدہ فوجیوں کی آزادی کے لئے امریکی حکام تہران کے ساتھ مسلسل رابطے کر رہے ہیں۔