Jan ۱۸, ۲۰۱۶ ۰۷:۲۱ Asia/Tehran
  • یوکیا امانو جب تہران کے مہرآباد ہوائی اڈے پر پہنچے تو ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے ترجمان بہروز کمال وندی نے ان کا استقبال کیا۔
    یوکیا امانو جب تہران کے مہرآباد ہوائی اڈے پر پہنچے تو ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے ترجمان بہروز کمال وندی نے ان کا استقبال کیا۔

ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل ایران اور آئی اے ای اے کے تعلقات کو فروغ دینے کے لیے آج صبح تہران پہنچ گئے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل یوکیا امانو جب تہران کے مہرآباد ہوائی اڈے پر پہنچے تو ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے ترجمان بہروز کمال وندی نے ان کا استقبال کیا۔

ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی نے گزشتہ روز صدر مملکت کی پریس کانفرنس کے موقع پر نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے یوکیا امانو کے دورہ ایران کے بارے میں کہا کہ ان کے اس دورے کا مقصد ایران اور آئی اے ای اے کے تعلقات کو فروغ دینا اور انھیں مضبوط بنانا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی اپنے ارکان کو خدمات فراہم کرنے کے سلسلے میں فعال ہے اور خدمات فراہم کرنے کا یہ سلسلہ ایران کے لیے بھی جاری رہے گا۔

ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے ترجمان نے کہا ہے کہ یوکیا امانو صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی سے ملاقات کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی جگہ کا معائنہ کرنا ان کے پروگرام میں شامل نہیں ہے۔

ٹیگس