Jan ۲۰, ۲۰۱۶ ۰۸:۳۸ Asia/Tehran
  • ڈاکٹر حسن روحانی نے منگل کے روز ونزوئلا کے صدر نیکولس مادورو سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔
    ڈاکٹر حسن روحانی نے منگل کے روز ونزوئلا کے صدر نیکولس مادورو سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا ہے کہ ایٹمی معاہدے پر کامیاب عمل درآمد، دنیا خاص طور پر ایران کے دوستوں کے لیے کامیابی ہے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے منگل کے روز وینیزوئلا کے صدر نیکولس مادورو سے ٹیلی فون پر بات چیت میں کہا کہ ایٹمی معاہدے پر عمل درآمد کے بعد پیدا ہونے والے حالات سے فائدہ اٹھا کر تمام شعبوں میں ایران اور وینیزوئلا کے تعلقات کو فروغ دینا چاہیے۔

صدر مملکت نے کہا کہ ایٹمی معاہدے پر باضابطہ عمل درآمد میں اسلامی جمہوریہ ایران کی کامیابی دراصل دنیا کی تمام حریت پسند قوموں اور حکومتوں کی کامیابی ہے۔

وینیزوئلا کے صدر نیکولس مادورو نے بھی اس ٹیلی فونی گفتگو میں اپنے ایٹمی حقوق کے دفاع اور ایٹمی معاہدے پر عمل درآمد میں ایران کی کامیابی کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس میدان میں نہ صرف ایران بلکہ دنیا کے تمام خود مختار ممالک کامیاب ہوئے ہیں اور یہ کامیابی دنیا میں مثبت اثرات مرتب کرے گی۔ انھوں نے کہا کہ ایٹمی معاہدے پر عمل درآمد سے دونوں ملکوں کے تعلقات میں نئے باب کھلیں گے اور وینیزوئلا ہمیشہ ایران کے ساتھ رہا ہے اور رہے گا۔

ٹیگس