Jan ۲۹, ۲۰۱۶ ۰۷:۲۹ Asia/Tehran
  • شام کے بارے میں جنیوا تین مذاکرات

ایران کے نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ بحران شام کے بارے میں جنیوا تین مذاکرات جمعے کے روز شروع ہو رہے ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیرعبد اللہیان نے ماسکو میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ بحران شام کے بارے میں جنیوا مذاکرات، بغیر کسی تاخیر کے جمعے کے روز شروع ہو رہے ہیں اور اس سلسلے میں دو نشستیں منعقد ہوں گی۔

انھوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اور دنیا کے اٹھارہ ملکوں کی شرکت سے شام کے حامی گروپ کا اجلاس بھی گیارہ فروری کو منعقد ہونے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ نے بھی جمعرات کو اعلان کیا تھا کہ بحران شام کے بارے میں جنیوا مذاکرات جمعے کے روز ہوں گے اور ان مذاکرات کو ملتوی نہیں کیا جائے گا۔

ٹیگس