ایرانی بینک ملت کے اثاثوں کو دو ہزار دس میں منجمد نہیں کیا جانا چاہئے تھا: یورپی عدالت
Feb ۱۸, ۲۰۱۶ ۱۹:۱۴ Asia/Tehran
یورپی عدالت نے کہا ہے کہ ایران کے بینک ملت کے اثاثوں کو دوہزار دس میں منجمد نہیں کیا جانا چاہئے تھا
رویٹرز نے خبردی ہے کہ یورپی عدالت نے جمعرات کو ایران کے بینک ملت کے بارے میں یورپی کونسل کی طرف سے دائر کی گئی نظرثانی کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے کہاکہ دوہزار دس میں اس ایرانی بینک کے اثاثے بلاجواز منجمد کئے گئے تھے -
واضح رہے کہ ایران کے بینک ملت کا استدلال تھا کہ چھے سال تک یورپی یونین نے کوئی ثبوت پیش کئے بغیر اس پر پابندیاں عائد کر رکھی ہیں -
یورپی عدالت نے بینک ملت کے اس استدلال کو تسلیم کیا -
یورپی عدالت نے کہا ہے کہ ایسا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ جس کی بنا پر وہ یورپی یونین کے اس استدلال کی حمایت کرے کہ ایران کے بینک ملت نے غیر پرامن ایٹمی سرگرمیوں اور بیلسٹک میزائل بنانے میں ایرانی حکومت اور فوج کا ساتھ دیاہے -