Sep ۲۷, ۲۰۲۵ ۱۷:۲۶ Asia/Tehran
  • ہندوستان : لداخ میں کرفیو جاری

لداخ کو مکمل ریاست کا درجہ دینے کا مطالبہ کرنے والے احتجاج کے پرتشدد ہونے اور اس میں چار افراد کے جاں بحق ہونے کے بعد چوتھے دن بھی کرفیو جاری ہے

سحرنیوز/ہندوستان:موصولہ خبروں کے مطابق لداخ میں دکانیں بند ہیں، سڑکیں سنسان ہیں، انٹرنیٹ خدمات بند کر دی گئی ہیں، چاروں طرف خاموشی چھائی ہے اور فوج دستے چّپے چپّے پر نظر رکھے ہوئے ہیں-
ریاست کے ذریعہ لگائے گئے کرفیو میں فوجی دستوں کی موجودگی سے ماحول میں ایک عجیب قسم کا تناؤ ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق یہ دہائیوں میں پہلی بار ہوا ہے اور دفعہ تین سو ستر ہٹا کر لداخ کو مرکز کے زیر انتظام علاقہ بنائے جانے کے بعد کا بھی پہلا بڑا واقعہ ہے۔ کرگل سمیت مرکز کے زیر انتظام علاقے کے دیگر اہم شہروں میں بھی پانچ یا اس سے زیادہ لوگوں کے جمع ہونے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔
گذشتہ بدھ کو تشدد پھوٹ پڑنے کے بعد پولیس کی فائرنگ میں چار لوگوں کی موت ہو گئی تھی، ستر سے زیادہ لوگ زخمی ہوئے تھے-
پولیس اور نیم فوجی دستوں نے ایک دن پہلے قومی سلامتی قانون (این ایس اے) کے تحت سماجی کارکن سونم وانگچوک کو حراست میں لیے جانے کے بعد جمعہ کو جودھ پور جیل منتقل کر دیا گیا۔

 

ٹیگس