Mar ۱۵, ۲۰۱۶ ۱۱:۴۱ Asia/Tehran
  • ایران کے ساتھ تعلقات کو فروغ دیا جائے، یورپی یونین کی وزراء کونسل کی تاکید

یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کی کونسل نے ایران کے ساتھ تعلقات کو فروغ دیئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔

برسلز میں پیر کی رات یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے بعد یونان کے وزیر خارجہ نیکوس کوجی یا نے کہا ہے کہ اجلاس میں ایران کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کی توسیع کی ضرورت پر تاکید کی گئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ ایران، یورپی یونین کے ساتھ تعلقات کے فروغ کا خواہاں ہے اس لئے اس ملک کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کی توسیع کے لئے پوری توانائی کو بروئے کار لائے جانے کی ضرورت ہے۔ دوسری جانب یورپی یونین کے شعبۂ خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے کہا ہے کہ ایران کے میزائل تجربات، ایمٹی معاہدے کے خلاف نہیں ہیں۔ انھوں نے برسلز میں یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کے ماہانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے حالیہ میزائل تجربات کا ایٹمی معاہدے سے کوئی تعلق نہیں ہے اور ان میزائل کا تجربہ کر کے ایران نے ایٹمی معاہدے کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی ہے۔ واضح رہے کہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے گذشتہ ہفتے اقتدار ولایت مشقیں انجام دی ہیں جن کے دوران متعدد دور مار بیلسٹیک میزائلوں کا تجربہ کیا گیا ہے۔