علاقے کے مسائل کے حل میں پیشرفت پر علی لاریجانی کی تاکید
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i220123-علاقے_کے_مسائل_کے_حل_میں_پیشرفت_پر_علی_لاریجانی_کی_تاکید
ایرانی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے کہا ہے کہ شام، بحرین اور یمن میں علاقائی مسائل کے حل کے لیے سیاسی بحثیں زیادہ سنجیدہ ہو جائیں گی۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Apr ۰۸, ۲۰۱۶ ۰۳:۰۲ Asia/Tehran
  • علاقے کے مسائل کے حل میں پیشرفت پر علی لاریجانی کی  تاکید

ایرانی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے کہا ہے کہ شام، بحرین اور یمن میں علاقائی مسائل کے حل کے لیے سیاسی بحثیں زیادہ سنجیدہ ہو جائیں گی۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے جمعرات کے روز قم میں مرجع تقلید آیت حسین نوری ہمدانی سے ملاقات میں کہا کہ شام میں داعش کے دہشت گردوں کے خلاف کامیابی سمیت علاقائی مسائل کے حل میں پیشرفت ہو رہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ شام میں دہشت گردوں کو کافی حد تک دیوار سے لگا دیا گیا ہے اور شامی فوج نے حلب سمیت بہت سے علاقوں میں اچھی پیش قدمی کی ہے۔