Apr ۰۹, ۲۰۱۶ ۱۵:۲۱ Asia/Tehran
  • امریکہ میں ایران کی میزائلی طاقت کے بارے میں اظہار نظر کی صلاحیت نہیں پائی جاتی: جنرل سلامی

امریکہ کو ایران کی میزائلی توانائیوں کے بار ے میں کچھ بھی کہنے کا کوئی حق نہیں ہے

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر جنرل حسین سلامی نے شہید جنرل علی صیاد شیرازی کی برسی کی مناسبت سے منعقدہ ایک پروگرام کے موقع پر ایران کی میزائلی توانائیوں کے بارے میں مذاکرات کے لئے امریکیوں کی خواہش کے بارے میں کہا کہ یہ معاملہ مذاکرات کے دائرے سے خارج ہے اور امریکی اس کے اہل نہیں ہیں کہ وہ ایران کی دفاعی توانائیوں کے بارے میں بات کریں -

جنرل سلامی نے زوردےکر کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی اصل دفاعی قوت پر کبھی بھی کسی سے کوئی بات چیت نہیں ہوگی -

انہوں نے کہا کہ ایران کی اصل دفاعی قوت اسلامی جمہوری نطام کے باطنی ارادوں کی تابع اور مظہر ہے جو رہبرانقلاب اسلامی کے حکم پر تشکیل پائی ہے -

انہوں نے کہا کہ اس دفاعی قوت کو ایران کی مسلح افواج اور عوام کی بھی بھرپور حمایت حاصل ہے-

جنرل علی صیادشیرازی کو دس اپریل انیس سو ننانوے کو منافقین کے دہشت گرد گروہ مجاہدین خلق کے عناصر نے تہران میں شہید کردیا تھا -

ٹیگس