Apr ۱۶, ۲۰۱۶ ۱۴:۵۹ Asia/Tehran
  • ایرانی عوام اور انقلاب کے دشمنوں کو طاقتور ایرانی فوج اور سپاہ پاسداران سے خوف لاحق

دفاعی امورمیں رہبرانقلاب اسلامی کے مشیر اعلی جنرل یحیی رحیم صفوی نے کہا ہے کہ ایرانی عوام اور انقلاب کے دشمنوں کو طاقتور ایرانی فوج اور سپاہ پاسداران سے خوف لاحق ہے

میجرجنرل یحیی رحیم صفوی نے انتیس فروردین مطابق سترہ اپریل، ایرانی فوج کے قومی دن یا آرمی ڈے کی مناسبت سے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ اس میں شک نہیں کہ اسلامی انقلاب کے بانی حضرت امام خمینی (رح) کا ایک اہم کارنامہ ایرانی فوج کے لئے قومی دن کا تعین کرنا تھا کیونکہ اس سے اسلامی جمہوری نظام اور ملک کے دفاع میں فوج کی خاص اہمیت اور عظمت کا اندازہ ہوتاہے - انہوں نے فوج اور سپاہ پاسداران کے درمیان تعاون، ہم آہنگی اور تعلقات میں توسیع کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سپاہ اور فوج، ایرانی عوام کی طاقت و عظمت کی علامت ہیں اور موجودہ صورتحال میں رہبرانقلاب اسلامی کو مسلح افواج سے توقع ہے کہ وہ اپنی دفاعی آمادگی اور صلاحیتوں میں اضافہ کریں اور جدید ترین جنگی آلات و وسائل کی تیاری کے میدان میں وسعت لاکر ان سے لیس ہوں - واضح رہے کہ اتوار سترہ اپریل کو ایرانی فوج کا قومی دن یا آرمی ڈے منایا جا رہا ہے -