ایران نے ماحولیاتی تبدیلی کے معاہدے پر دستخط کر دیے
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے جمعہ کے روز نیویارک میں اقوام متحدہ کے دفتر میں ایران کی جانب سے ماحولیاتی تبدیلی کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق محمد جواد ظریف نے کہ جو ماحولیاتی تبدیلی کے معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شرکت کے لیے نیویارک گئے تھے، جمعہ کے روز اس معاہدے پر دستخط کیے۔
اس معاہدے کا مسودہ گزشتہ سال پیرس میں ہونے والے اقوام متحدہ کی ماحولیاتی تبدیلی کی اکیسویں کانفرنس میں پیش کیا گیا تھا جس کی اس کے رکن تمام ایک سو پچانوے ممالک نے اتفاق رائے سے منظوری دی تھی۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے یہ بات بیان کرتے ہوئے کہ اب تک ایک دن میں کسی بھی معاہدے پر اتنے ممالک نے دستخط نہیں کیے ہیں، اس تاریخی لمحے کا خیرمقدم کیا۔
اس معاہدے کے تحت عالمی درجہ حرارت میں اضافے کو ڈیڑھ سے دو سینٹی گریڈ تک روکا جائے گا۔ اس معاہدے کا اطلاق دو ہزار بیس سے ہو گا۔