پاکستان ؛ آئی ایس او عہدیداروں نے رہبر انقلاب اسلامی کے ساتھ وفاداری کی تجدید کی
پاکستان میں طلبا تنظیم آئي ایس او کے عہدیداروں نے رہبر انقلاب اسلامی ایران سے اپنے عہد کی تجدید کرتے ہوئے نام نہاد غزہ امن کونسل میں پاکستان کی کسی بھی رکنیت کو مسترد اور خطے میں امریکی صیہونی سازشوں کی مذمت کی ہے۔
سحرنیوز/پاکستان: پاکستان میں فعال طلبا تنظیم امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن آئی ایس او کے عہدیداروں نے اسلام آباد پریس کلب میں "نام نہاد غزہ امن کونسل میں پاکستان کی رکنیت کی مخالفت" کے عنوان سے ایک پریس کانفرنس میں اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ایران کے خلاف امریکہ اور صیہونی حکومت کی فوجی مہم جوئی کی مذمت کی اور رہبر معظم انقلاب اسلامی آيۃ اللہ العظمی خامنہ ای کے ساتھ اپنے عہد کی تجدید کی ۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
ان عہدیداروں نے نام نہاد غزہ امن کونسل میں پاکستان کی کسی بھی رکنیت کو مسترد کرتے ہوئے خطے میں امریکی صیہونی سازشوں کی مذمت کی۔
مقررین نے اعلان کیا کہ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن بائیس بہمن یعنی گیارہ فروری سے پاکستان کے مختلف شہروں میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی حمایت اور امریکہ مخالف اجتماعات کا ملک گیر سطح پر انعقاد کرے گی-