Feb ۰۳, ۲۰۲۶ ۱۷:۲۸ Asia/Tehran
  • لبنان کے جنوبی قصبوں پر اسرائیلی توپ خانے اور فضائی حملے

صیہونی فوج نے جنوبی لبنان کے علاقوں پرشدید فضائی اور توپ خانے کے حملے کئے ہیں

سحرنیوز/عالم اسلام:  العہد ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فضائیہ نے اپنی تازہ ترین فوجی جارحیت میں جنوبی لبنان کے قصبوں کفر تبنیت اور عین قانا میں متعدد رہائشی مکانات کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں شہریوں کے گھروں اور ان کی املاک کو کافی نقصان پہنچا۔ اس فوجی جارحیت سے قبل صبح سویرے سے ہی صیہونی فوج کے ڈرونز نے لبنان کی فضائی حدود اور خودمختاری کی خلاف ورزی کرتے ہوئے وسیع پیمانے پر پروازیں کیں۔

کفر تبنیت قصبے کے رہائشی حاجی محمد حمد نے اس قصبے پر صیہونی فوج کی جارحیت کے بارے میں کہا کہ اس حملے میں جس عمارت کو نشانہ بنایا گیا وہ ایک میجر سمیت لبنانی فوج کے سترہ فوجیوں کی رہائش گاہ تھی۔

انہوں نے کہا کہ یہ فوجی جارحیت جو لبنانی مزاحمت پر دباؤ ڈالنے کے مقصد سے کی گئی، صیہونی حکومت کو کوئی فائدہ نہیں دے گی اور لبنانی عوام کی مزاحمت کے ارادے کو توڑ نہیں سکے گي۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

 

واضح رہے کہ صیہونی حکومت نے اٹھائیس نومبر کو جنگ بندی معاہدے پر دستخط کر دیے تھے تاہم صیہونی حکومت اس کی مسلسل خلاف ورزی کر رہی ہے۔

جنگ بندی کے معاہدے کے مطابق صیہونی حکومت کے فوجیوں کو ساٹھ دنوں کے اندر جنوبی لبنان سے انخلا کرنا تھا لیکن اس جارح حکومت نے اپنے فوجیوں کو اس علاقے میں پانچ اسٹریٹیجک پوزیشنوں پر برقرار رکھا اور وہاں سے انخلا نہیں کیا-

 

ٹیگس