ہندوستان؛ کانگریس کا ٹرمپ-مودی تجارتی معاہدے پر سخت ردعمل
کانگریس کے سینئر رہنما جے رام رمیش نے واشنگٹن سے تجارتی معاہدے کے اعلان کو ’ٹرمپ نربھرتا‘ قرار دیتے ہوئے اس پر کڑی تنقید کی ہے
سحرنیوز/ہندوستان: کانگریس کے سینئر رہنما جے رام رمیش نے واشنگٹن سے تجارتی معاہدے کے اعلان کو ’ٹرمپ نربھرتا‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ٹرمپ پر انحصار کی علامت ہے۔ یہ ردعمل اس وقت سامنے آیا جب صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر بتایا کہ انہوں نے وزیر اعظم مودی سے بات کی ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی معاہدہ طے پا گیا ہے، جس کے تحت ’میڈ اِن انڈیا‘ مصنوعات پر امریکی ٹیرف کم ہو کر اٹھارہ فیصد رہ جائے گا۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
کانگریس رہنما نے اپنی ایک اور پوسٹ میں آپریشن سندور کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ صدر ٹرمپ نے ماضی میں اس کارروائی کے دوران ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کم کرنے میں اپنے کردار کا دعویٰ کیا تھا، حالانکہ ہندوستانی حکومت نے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا تھا کہ کسی تیسرے فریق کا کوئی کردار نہیں تھا۔ جے رام رمیش کے مطابق ان تمام مثالوں سے یہ تاثر مضبوط ہوتا ہے کہ صدر ٹرمپ کو وزیر اعظم مودی پر غیر معمولی اثر و رسوخ حاصل ہے۔