Apr ۲۳, ۲۰۱۶ ۱۰:۱۳ Asia/Tehran
  • صدر مملکت کی شرکت سے ماحولیات، دین اور ثقاقت سیمینار شروع

اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں ماحولیات، دین اور ثقافت کے عنوان سے دوسرا بین الاقوامی سیمینار شروع ہو گیا ہے جس میں صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی بھی شریک ہیں۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق یہ سیمینار ایران کے ماحولیات کے ادارے، اقوام متحدہ کے پروگرام (یونپ) اور اقوام متحدہ کے تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی ادارے (یونیسکو) کے تعاون سے منعقد ہو رہا ہے اور اس میں ایران کے علاوہ پوری دنیا کے پندرہ ممالک سے اعلی حکام اور دینی و ثقافتی شخصیات شرکت کر رہی ہیں۔ یہ دو روزہ سیمینار یہ پیغام دنیا تک پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے کہ گفتگو انسانی معاشروں، ثقافتوں اور ادیان کے درمیان ہر قسم کے مشترکہ ادراک کی بنیاد ہے۔

یہ سیمینار دنیا میں امن کی تقویت اور زیادہ آزادی کے مقصد سے نیز رہبر انقلاب اسلامی کی جانب سے ابلاغ کی گئی ماحولیات کی مجموعی پالیسیوں کے تناظر میں منعقد ہو رہا ہے۔

ٹیگس