Apr ۲۴, ۲۰۱۶ ۱۲:۲۲ Asia/Tehran
  • صدر مملکت کی جانب سے جنوبی افریقہ کے صدر کا سرکاری استقبال

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے جنوبی افریقہ کے صدر جیکب زوما کا تہران میں سرکاری طور پر استقبال کیا ہے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقہ کے صدر کے سرکاری استقبال کی تقریب میں پہلے دونوں ملکوں کے ترانے بجائے گئے اور اس کے بعد جیکب زولا کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

جنوبی افریقہ کے صدر کے ہمراہ ایک سو اسی رکنی ایک اعلی رتبہ سیاسی و تجارتی وفد بھی تہران آیا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ دونوں ملک مختلف شعبوں میں اپنے تعلقات کو فروغ دینے میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔ اس دورے کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان متعدد شعبوں میں کئی معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے۔

جنوبی افریقہ کے صدر اپنے اس دورے کے دوران صدر مملکت سمیت ایران کے اعلی حکام سے ملاقات کریں گے۔

ٹیگس