Mar ۰۹, ۲۰۲۶ ۱۱:۵۴ Asia/Tehran
  • بقائی: ایران پر پڑوسی ملکوں کی قلمرو سے میزائل حملے ہورہے ہیں

  ترجمان دفتر خارجہ اسماعیل  بقائی  نے ایکس پر نئی پوسٹ میں لکھاہے کہ امریکی جارحین پڑوسی ملکوں کے اندر سے ایران کے رہائشی علاقوں پر حملے کررہے ہیں

سحرنیوز/ایران:    ترجمان دفتر خارجہ اسماعیل  بقائی نے پڑوسی ملکوں کی قلمرو کے اندر سے ایران کے خلاف امریکی جارحین کے میزائل  حملے کی ایک فلم جاری  کرکے، ایکس پیج پر اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ "ان لوگوں کے لئے جو علاقے میں امریکی فوجی اڈوں اور مفادات پر ہمارے دفاعی حملوں کی لاجک کو نظرآنداز کرنے پر مصر ہیں":
" میزئل پڑوسی ملکوں کی قلمرو سے ایران کی طرف فائر کئےجارہے ہیں  اور امریکی  جنگی طیارے ایران پر حملے کے لئے پڑوسی ملکوں کی فضائی حدود استعمال کررہےہیں اور یہ سبھی اقدامات علاقے کی سلامتی خطرے میں ڈال رہے ہیں۔ "

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

 

ٹیگس