ٹرمپ کے موقف میں غیر متوقع طور پر تبدیلی کا امکان: نیویارک ٹائمز
Mar ۰۹, ۲۰۲۶ ۱۱:۳۱ Asia/Tehran
-
جنگ کے خلاف امریکہ میں بھی مظاہرے شروع ہو گئے ہیں
امریکی اخبار نے لکھا ہے کہ ٹرمپ ایران کے خلاف جنگ کے بارے میں اچانک اپنا موقف بدل سکتے ہيں۔
سحرنیوز/دنیا: اطلاعات کے مطابق نیویارک ٹائمز نے اتوار کی شام کو وائٹ ہاؤس کے بعض اعلیٰ عہدیداروں کے حوالے سے ایک رپورٹ میں لکھا کہ "یہ امکان پایا جاتا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اچانک اور غیر متوقع طور پراپنا مؤقف تبدیل کرلیں اور جنگ بندی کا اعلان کردیں، ایسا اقدام جس سے پتہ چلتا ہے کہ ان کے پاس کوئی راہ حل نہیں ہے۔"
قابل ذکر ہے کہ یہ رپورٹ ایسے حالات میں شائع ہوئی ہے کہ امریکی ذرائع ابلاغ حالیہ دنوں میں ایران کے خلاف اسرائیل کے ساتھ مل کرشروع کی گئی جنگ میں امریکہ کے بھاری مالی نقصان کا ذکر کر چکے ہیں۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel