آیت اللہ سید مجتبی خامنہ ای کی رہبری کے آغاز کے ساتھ ہی آپریشن وعدہ صادق4 کی 30 ویں لہر
آپریشن وعدہ صادق4 کی تیسویں لہر میں مقبوضہ فلسطین کے شمال میں صیہونی حکومت کے مراکز اور علاقے میں امریکی دہشت گردوں کے اڈوں کو نشانہ بنایا گیا
سحرنیوز/ایران: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے شعبہ رابطہ عامہ نے پیر کی صبح اعلان کیا کہ شب 19 رمضان المبارک میں ایران کے نئے رہبر کی قیادت کے آغازکے ساتھ ہی " علی ولی اللہ" کے مقدس کوڈ ورڈز کے ساتھ ، آپریشن وعدہ صادق 4 کی 30 ویں لہر کا آغازکیا گیا اور علاقے میں امریکی دہشت گردوں کے اڈوں نیز شمالی مقبوضہ فلسطین میں صیہونی حکومت کے مراکز پرخرم شہر، فتاح، خیبر اور قدر نوعیت کے میزائلوں اور ڈرون طیاروں سے حملے کئے گئے ۔
اس سے پہلے وعدہ صادق 4 کی 29 ویں لہر میں پاسداران انقلاب کے ایرو اسپیس ڈیویژن نے، تل ابیب اور صحرائے نقب نیز علاقے میں امریکی دہشت گردوں کے فضائی اڈے پرجدید ترین میزائلوں سے حملے کئے تھے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel